پی ایس ایل 4 : لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 134 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 133 رنز تک محدود کردیا، اے بی ڈی ویلیئرز 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، افتخار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان سپر لیگ 4 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 133 رنز ہی بناسکی۔
Massive BLOW to Qalandars! @iamamirofficial sends AB packing and #KingsRoar again in Dubai. LQ: 47/2 (8 ov). LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvLQ pic.twitter.com/sqR5diwux3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2019
لاہور قلندرز کی جانب سے ابراہم ڈی ویلیئرز 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان 18، گوہر علی 4، حارث سہیل 20 اور کورے اینڈرسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سہیل اختر 29 اور ڈیوڈ ویز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی کنگز کے بولرز نے شاندار بولنگ کرکے مخالف بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا، افتخار احمد نے 2 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرپائے۔