لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا،آئی ایس پی آر

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اور بحریہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھريں، سوشل ميڈيا کا استعمال ذمہ داری سے کريں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو امن کی خاطر جمعہ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت جنگ کو فروغ دے رہی ہے، پلوامہ واقعے پر ثبوت دینے کے بجائے بھارت میں جنگی جنون بڑھتا گیا،جنگ میں کوئی جیتتا نہیں ہے،بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر بحث کی ضرورت ہے،بھارتی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان

اس سے قبل، ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بی جے پی صرف الیکشن جیتنے کیلئے خطے کو جنگ میں جھونکنے پر تُلی ہے،نریندر مودی پارٹی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی بنیاد پر بھارت کی 22 ریاستوں میں الیکشن جیتنے کا اعلان کر رکھا ہے، پاکستان نے بھارت کی طرح کامیابی کا کوئی جھوٹا دعویٰ نہیں کیا، بھارتی طیارے کا ملبہ اور گرفتار پائلٹ میڈٰیا پر سب کو دکھایا۔

pak army

Tabool ads will show in this div