پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Feb 28, 2019

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار 24 فروری کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنا چاہتے تھے، ہمیں معلوم ہے کہ مخالف ٹیم کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے۔

ٹاس جیتنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ حسن علی اور رہاب ریاض اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہم ملتان سلطانز کو کم رنز پر محدود کر لیں گے۔

پی ایس ایل میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 3 میچز میں فتح کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 2 میچز میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز

کپتان شعیب ملک، جیمس وینز، عمر صدیق، ڈین کرسٹن، جونسن چارلس، ٹام مورس، نعمان علی، جنید خان، محمد الیاس، محمد عرفان اور شاہد آفریدی۔

پشاور زلمی

کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، آندرے فلیچر، کیرن پولارڈ، لیام ڈاؤسن، حسن علی، ابتسام شیخ، عمید آصف اور وہاب ریاض۔

PESHAWAR ZALMI

Multan Sultans

PSL 4

Tabool ads will show in this div