شیخ رشید کی چینی ریل کمپنیوں کو کوئٹہ تافتان ریل لائن اپ گریڈیشن میں شراکت داری کی دعوت

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی شراکت داری کو ریلوے کے دیگر منصوبوں میں بھی ترجیح دیں گے۔
پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جِنگ نے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ رشید احمد نے چینی سفیر کو بتایا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے، چینی شراکت داری کو دیگر ریلوے منصوبوں میں بھی ترجیح دیں گے۔
وزیرریلوے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان کے دورہ چین کے دوران ایم ایل ون منصوبے پر حتمی معاہدہ طے پاجائے گا۔ شیخ رشید نے چینی ریل کمپنیوں کو کوئٹہ تافتان ریل لائن کی اپ گریڈ یشن میں شراکت داری کی دعوت بھی دی۔
shaikh rasheed ahmed
ML1
تبولا
Tabool ads will show in this div