جنگ کا خطرہ کم ہوگیا ہے مگر تیار رہنا مسلمان کی شان ہے،شیخ رشید

وفاقي وزير ريلوے شيخ رشيد احمد نے بتایا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین صرف آج کے لئے روکی ہے، کل نہيں تو پير کو چل پڑے گی،جنگ کا خطرہ کم ہوگیا ہے مگر تیار رہنا مسلمان کی شان ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے بھارت سے رابطے میں ہیں،ٹرین سروس پیر سے بحال ہونے کا امکان ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ پاک فوج نے اپنی قومی ذمہ داری پوری طرح نبھائی اور دانش، امن اور آتشی کا ثبوت دیا، پاک فضائیہ کا تو دنیا میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ پروازوں کی بندش سے ریلوے پر مسافروں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور ایمرجنسی ٹرینیں چلا دی گئی ہیں۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ آئندہ 72 گھنٹے میں حالات نارمل ہوجائیں گے، امريکا، برطانیہ اور چين درميان ميں آگئے ہیں،اُمید ہے کہ امن ہوجائيگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنگ کا خطرہ کم ہوگیا ہے مگر تیار رہنا مسلمان کی شان ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان کو کسی نے للکارا تو میں ٹی وی پر نہیں سرحد پر ہوں گا۔

اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی برادری کہہ رہی ہے کہ دونوں پڑوسیوں کو تعلقات معمول کے مطابق لانا ہونگے۔ دنیا چاہتی ہے کہ دو ایٹمی پڑوسی جنگ نہ لڑیں، جلد از جلد کشیدگی ختم کرنے کا کہا جارہا ہے۔ ہمارا کل بھی امن کا پیغام تھا ،آج بھی امن کا پیغام ہے۔

 

shaikh rasheed ahmed

pak-India tension

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div