سجاول، مسافر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر، دو سگے بھائی جاں بحق

سجاول کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

برانچ موری کے مقام پر کراچی سے شاہ یقیق جانے والی مسافر بس ٹرک کو اوور ٹیک کرتے وقت موٹر سائیکل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں؛ پشاور ہائی کورٹ کے جج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد ملاح اور بابر ملاح کے نام سے ہوئی جو کہ سگے بھائی تھے۔ دونوں کا تعلق سجاول کے نواحی گاؤں سید پور سے ہے۔

حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال سجاول منتقل کیا گیا۔

TRAFFIC ACCIDENT

PASSENGER BUS

Sujawal District

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div