پشاور ہائی کورٹ کے جج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایوب خان مروت زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایوب خان مروت اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں؛ پشاور، ججز کی گاڑی پرخودکش حملہ
پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب خان مروت آج صبح ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، کلاشنکوف کا ایک میگزین اور نائن ایم ایم پستول کي 4 گولياں فائر ہوئيں جبکہ جسٹس ایوب مروت کو 4 گولیاں لگیں۔
فائرنگ سے زخمی جج اور ڈرائیور کو فوری طور پر پشاور کے نارتھ ویسٹ جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔