سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ریڈالرٹ کردیا گیا

Feb 27, 2019

ملک میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ریڈالرٹ کردیا گیا۔

صوبائی سطح پر امن وامان کے حوالے سے آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالی اعلی سطحی کانفرنس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور اسٹاف افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس آئندہ احکامات تک ریڈالرٹ رہیگی ساتھ ہی سندھ پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات میں رپورٹ کرنیکے احکامات جاری کردی گئی ہے ۔

آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرسی پی او کو مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، رینج کی سطح پر بھی کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

اجلاس میں ہدایت دی گئیں ہے کہ فارنرزآفسز، حساس تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کو مذید غیرمعمولی بنایا جائے، صوبائی سطح پر انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے اور معلومات کو فوری فالو کرکے بروقت ریسپانس دیا جائے۔

ریکی نگرانی سرچنگ ناکہ بندی اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

LINE OF CONTROL

Tabool ads will show in this div