پاکستان سپر لیگ 4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیز ن 4کے اٹھارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا ۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 4 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم اور لیونگ اسٹون کی نصف سنچریوں کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے، رومان رئیس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے : پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگ اسٹون نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، اسٹون نے 31 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، بابر اعظم 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخری 5 اوورز میں کراچی کنگز کی 5 وکٹیں صرف 34 رنز کے اضافے سے گر گئیں، کولن منرو 4، کولن انگرام 13، بین ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی نے صرف 38 گیندوں پر 70 رنز بنائے جبکہ سالٹ نے 46 رنز بنا کر آصف علی کا بھرپور ساتھ دیا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، رونکی 26، ڈیلپورٹ صفر،حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان شاداب خان نے چھکا لگا کر کامیابی سمیٹی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2،عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

KK

live score

live score updates

IUvKK

psl 2019

IUvsKK live

Live cricket score

live update

PSL 2019 live updates

PSL latest news

PSL live score

PSL score

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div