بھارتی طیاروں کی تباہی ، مائرہ خان سمیت شوبز شخصیات کا ردعمل

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شوبز انڈسٹری بھی پاکستان آرمی شانہ با شانہ کھڑی ہوگئی اور سوشل ميڈيا پر سيکيورٹي اداروں کے اقدامات کو سراہا۔

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان سمیت اعجاز اسلم،فیروز خان ،فرحان سعید ، عروہ ، ماورا حسین اور فیروز خان سمیت دیگر شوبز کی شخصیات نے پاک فوج کو بھارت کے گذ شتہ روز فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

اداکارہ مائرہ خان نے فاطمہ بھٹو کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان امن کی دعا کی اور لکھا کہ جنگ کی خواہش کرنے سے زیادہ جہالت کسی دوسری بات میں نہیں، یہ بہت بدصورت خیال ہے ۔

  ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھیں تو جنگ میں کوئی نہیں جیتتا، اب وقت ہے کہ ہم اس بات کو انسان بن کر ہی سمجھیں، ہماری ذمہ داری امن پھیلانا اور اپنے الفاظ کو بہتری کیلئے استعمال کرنا ہے بجائے کے ہم بدترین سوچ اختیار کرلیں‘۔

Fahad Mustafa

hareem farooq

Tabool ads will show in this div