اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہماری مذہبی سوچ صوفیاء سے شروع ہوتی ہے اور اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیس کلیکٹو کے تحت دو روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی کی سرے سے گنجائش ہی نہیں ہے کیوں کہ ہماری مذہبی سوچ صوفیاء سے شروع ہوتی ہے اور صوفیا انتہا پسندی سے دور تھے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے خطے کا امن خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ نریندر مودی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر ’نوٹووار‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے اور پاکستان میں بھی مذہبی طبقہ ہو یا کوئی بھی جنگ کےحق میں نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ امن کو موقع دیجئے۔

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div