پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

Photo PSL
Photo PSL
Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز نے بابر اعظم اور لیونگ اسٹون کی نصف سنچریوں کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔ رومان رئیس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 4 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگ اسٹون نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، اسٹون نے 31 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، بابر اعظم 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخری 5 اوورز میں کراچی کنگز کی 5 وکٹیں صرف 34 رنز کے اضافے سے گر گئیں، کولن منرو 4، کولن انگرام 13، بین ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

lahore qalandars

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

PSL4

PSL2019

Tabool ads will show in this div