پی ایس ایل 4 : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 8 وکٹ سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ 4 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 8 وکٹ سے ہرادیا، 107 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔
پی ایس ایل 4 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا، شاندار بولنگ کے ذریعے 106رنز تک محدود کیا اور پھر 107 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
Gladiators fight back! @gurneyhf disturbs the middle stump of Gauhar Ali, Qalandars are 33 for 2 (4.5 ov). LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvQG pic.twitter.com/9PHzbRc2eg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2019
لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فخر زمان 2 اور گوہر علی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Qalandars beat table toppers by 8 wickets. What a #DamaDamMast day for @lahoreqalandars.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvQG pic.twitter.com/13ewq04K83
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور ہیری گرنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 4: لاہور قلندرز کی شاندار بولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 106 رنز تک محدود
لاہور قلندرز کے سندیپ لیمی چین کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں دوسری شکست کے باوجود ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، لاہور قلندرز فتح کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے۔