پی ایس ایل 4: لاہور قلندرز کی شاندار بولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 106 رنز تک محدود

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں لاہور قلندرز کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 106 رنز تک محدود کردیا، پوری ٹیم 19.1 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
پی ایس ایل 4 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19.1 اوورز میں 106 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا، سندیپ لیمی چین نے صرف 10 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، حارث رؤف نے بھی 2 آؤٹ کئے۔
مزید جانیے : لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی 33 اور سرفراز احمد 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
کوئٹہ اب تک 5 میچز میں سے 4 جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے، لاہور قلندرز کے 4 پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیمیں اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں۔