این ڈی ایم اے کی سیلاب زدہ لسبیلہ میں ریلیف کا سامان بھییجنے کی یقین دہانی

چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائے گا۔

لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وزیر اعظم آفس میں چیرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی اور انھیں اپنے حلقے لسبیلہ میں سیلاب اور اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر چیرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو لسبیلہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس سے ہونے والے نقصانات پرفوری طور پر ریلیف کا سامان لسبیلہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

جنرل عمر محمود حیات نے اسلم بھوتانی کو مزید بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر اقوام متحدہ کے ادارے سو ملین ڈالرز بھی خرچ کرینگے۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس سے  ضلع لسبیلہ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔

NDMA

lasbella

aslam bhootani

United nation relief programme

Tabool ads will show in this div