وزیراعظم نے گیس کے زائد بل صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بل صارفین کو واپس کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم کو گیس بلوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے۔

مزید پڑھیے :وزیراعظم کا گیس بحران پر نوٹس، خود نگرانی کا فیصلہ

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کو اضافی رقم واپس کرنے کے ساتھ اضافی بل بھیجنے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے۔

انہوں نے معاملے کی مزید تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت بھی کی۔

 

PM

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

gas crisis

Tabool ads will show in this div