پاک فوج اور عوام بھارتی جارحيت کا منہ توڑ جواب ديں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے بھارتي دراندازي پر ويڈيو پيغام ميں کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام بھارت کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب ديں گے۔
گورنر پنجاب محمد سرور نے بھارتي دراندازي کي کوشش پر ويڈيو پيغام میں کہا کہ پاک فوج اور عوام بھارتي جارحيت کا منہ توڑ جواب ديں گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودي نے ليکشن جيتنے کيلئے برصغير کا امن داؤ پر لگا ديا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتي عوام مودي کے جارحانہ اقدامات کيخلاف خود کھڑي ہوجائے۔ بھارتي سياستدان اور ريٹائرڈ فوجي بھي مودي کي مذمت کررہے ہيں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سفارتي سطح پر بھارت کا مقابلہ کرنے کيلئے تيار ہيں۔
Governor Punjab
BALAKOT
Indianairforce
تبولا
Tabool ads will show in this div