دشمن کی بزدلانہ کوششوں کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیرِدفاع

وزیردفاع پرویز خٹک نے بتایا ہے کہ بھارتي حملے ميں خيبر پختونخوا کا علاقہ بالاکوٹ نشانہ بنايا گيا۔

وزيردفاع پرويز خٹک نے سماء کو انٹرويو دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی جنگی طیارے لائن آف کنٹرول سے 5 کلوميٹراندر آئےاور دو سے تين منٹ اندر رہے۔

جنگي طيارے 30 سے 50 کلوميٹردور ہدف کو بھي نشانہ بناسکتے ہيں،تاہم حملے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کیلئے تیار ہیں، دشمن کی بزدلانہ کوششوں کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

PERVEZ KHATTAK

BALAKOT

Indianairforce

Tabool ads will show in this div