تھیٹر فنکار سرکاری وظیفہ بند ہونے سے مشکلات کا شکار

ملتان میں تھیٹر انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے۔ حکومت کی طرف سے امدادی وظیفہ بھی ختم کردیا گیا۔

ملتان میں مسکراہٹیں بکھیرنے والے اسٹيج فنکاروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ برسوں سے کام کرنے والے فنکاروں کے لیے سرکاری وظیفہ ختم کردیا گیاہے۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ پہلے تھیٹر دیکھنے والوں کا رش ہوا کرتا تھا لیکن اب اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ۔

آرٹسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر رمضان شہزاد نے بتایا کہ حالات بھی ویسے نہیں رہے،فنکاروں کے پاس میک اپ کرنے تک کے پیسے نہیں ہوتے۔

تھيٹر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی وظیفہ بحال کرنے کے ساتھ اسٹیج شو پر لیا جانے والا ٹی ایم اے ٹیکس اور 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے تاکہ یہ انڈسٹری مکمل بند نہ ہو ۔

انٹرٹینمنٹ

Show Biz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div