بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ تمام قرض چکا دیں گے، سراج الحق

Feb 26, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/SIRAJ-UL-HAQ-SOT-26-02.mp4"][/video]

امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ تمام قرض چکا دیں گے۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رات کو بھارت نے ناکام کوشش کی اور بری طرح ناکام ہوا۔

ایل او سی پر دراندازی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے فرار

سراج الحق نے کہا کہ ہمیں بھارت کو پیغام دینا چاہیئے کہ اگر حملے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس اگلے مہینے ہونے جا رہا ہے جس میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج مہمان خصوصی ہوں گی، ہمیں اوآئی سی کے اس اقدام کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئیے۔

SIRAJ UL HAQ

indian violation

Tabool ads will show in this div