دشمن کی جارحیت خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،قومی سلامتی کمیٹی

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا اور اس کو بے بنیاد افسانوی قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت نے ایک بار پھر بے بنیاد افسانوی دعوی کیا۔

 قومی سلامتی کمیٹی نے حملے کی جگہ کا دنیا بھر کو دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے مقامی سیاست کیلئے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی پر شدید مذمت کی گئی۔

بھارتی دراندازی کے معاملہ پر سیاسی اور عسکری قیادت نے اظہارِ تشویش کیا، پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ دوست ممالک سے اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی جارحیت پر کل بروز بدھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

وزیراعظم نے بروقت کارروائی پر پاک فضائیہ کی بھی تعریف کی۔

IMRAN KHAN

BALAKOT

Tabool ads will show in this div