ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی سیکریٹری خارجہ کا سوالوں کے جواب دینے سے انکار

بھارتي سيکريٹري خارجہ وجے کیشو گھوکلے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر صحافيوں کے سوالوں کے جواب دينے سے انکار کر دیا۔

پریس بریفنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی طیاروں کی کارروائی کو پاکستان کی سرزمین پر ’’غیر عسکری حفاظتی اقدام‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پريس کانفرنس کے بعد ہندي ميں ہمارا تحريري مؤقف مل جائے گا جبکہ وقتاً فوقتاً آپ سے رابطے ميں رہ کر صورتحال سے آگاہ کريں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی جیٹ طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے۔

ایل او سی پر دراندازی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے فرار

بھارتی طیارے آزاد کشمیرمیں تین سے چار میل اندرداخل ہوئے ، پاکستان ایئر فورس نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس پر بھارتی طیاروں نےواپس جاتےہوئے پےلوڈ ( طیاروں میں نصب گولہ بارود یا ہتھیار) کھلےعلاقےمیں پھینک دیا۔ پےلوڈ گرنے سےکوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’’نیوز 18‘‘ کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی جیٹ طیاروں نے ’’بالاکوٹ میں واقع سب سے بڑے تربیتی کیمپ‘‘ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مولانا یوسف اظہر کے زیر نگرانی چل رہا تھا۔ مولانا یوسف اظہر جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سالے ہیں۔

وجے کیشو گھوکلے نے مزید کہا کہ ہدف کے انتخاب میں شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

BALAKOT

LoC violation

Indian foreign secretary

Vijay Keshav Gokhale

Tabool ads will show in this div