گلگت میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ،2 گاؤں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل

 

گلگت کے ضلع نگر میں برفانی تودوں کے خطرے کے پیشِ نظر دو ديہات کے درجنوں مکينوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی علاقہ جات میں رواں سردیوں میں ریکارڈ برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بارش اور تیز دھوپ سے پہاڑوں پر موجود برف  تودوں کی صورت میں گرسکتی ہے۔

ضلع نگرکی انتظامیہ  نے احتیاطی تدابیر کے تحت جعفرآباد اور ہکوچر گاؤں کے مکینوں کو محفوط مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

مری اور گليات ميں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع،موسم خوشگوار

لوگ برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیشِ نظراپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں جبکہ انتظامیہ نے قریبی ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی رہائش دینے کا کہا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں بارش کا امکان

ضلع نگر کے ان 2 گاؤں کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیگر کئی علاقوں میں بھی برفانی تودے گرنے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

SNOW FALL

District Nagar

Tabool ads will show in this div