بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، انشاء اللہ۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو  آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

ایل او سی پر دراندازی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے فرار

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کی خاطر خون بہانے کے لیے میں محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ملک بھر میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔

خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلارہے ہیں، وزیرخارجہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی جیٹ طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں۔

MUZAFFARABAD

BALAKOT

Indian aircraft

Tabool ads will show in this div