مری اور گليات ميں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع،موسم خوشگوار

ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گليات ميں برفباري کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگيا ہے۔ مری اور چھانگلہ گلی میں 6 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ گلیات کی سڑکیں ایک مرتبہ پھرخراب موسم کےباعث بند ہوگئی ہیں۔ برف باری کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جہلم اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے اورجاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ ادھر مالاکنڈ کی تحصیل درگئی اور بٹ خیلہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اورسردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں بارش کا امکان
ایبٹ آباد شہراور گرد و نواح میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔نتھیا گلی اور ایوبیہ میں ہلکی برفباری نے سردی بڑھادی ہے۔
MURREE
MET OFFICE
galyat
تبولا
Tabool ads will show in this div