پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں بارش کا امکان
ملک بھر ميں آج موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب اور خيبر پختنوخوا کے کچھ شہروں ميں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسميات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ميں بارش کا امکان ہے جب کہ خيبرپختونخوا ميں مالاکنڈ ڈويژن اور ہزارہ ميں آج بارش متوقع ہيں۔
کوئٹہ میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی ایک ہوگیا
کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھي ہے۔
کالام ميں کم سے کم درجہ حرارت منفي 10، اسکردو ميں منفي 7، قلات اور مالم جبہ ميں منفي 5 سينٹي گريڈ ريکارڈ کیا گیا۔
PUNJAB
dry weather
تبولا
Tabool ads will show in this div