عوام بڑے لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، فواد چوہدری

Feb 25, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Sm-Fawad-Ch-On-Nab-Sot-25-02.mp4"][/video]

وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نيب کی کارروائيوں کو عوامی حمايت حاصل ہے، نواز شريف کی ضمانت سے متعلق فيصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عوام چاہتے ہيں کہ بڑے لوگوں کا احتساب ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نيب کی کارروائيوں کو عوامی حمايت حاصل ہے، عوام بڑے لوگوں کا احتساب چاہتے ہيں، قانون ميں ترميم نيب کو تگڑا کرنے کيلئے ہوگی، چوروں کو کلين چٹ دينے کيلئے ترميم نہيں کريں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت سب کا احتساب ہورہا ہے، وزيراعظم اپنے وعدوں کے مطابق آگے چل رہے ہيں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

PTI

Fawad Chodhary

Tabool ads will show in this div