لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے لاہور ميں ہونے والے ميچز کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔
پانچ سو اور ايک ہزار روپے والے ٹکٹ دو گھنٹے بعد ہي ناياب ہوگئے تاہم اب شائقین کو 2000 يا 3000 روپے والا ٹکٹ خريدنا ہوگا۔
کرکٹ شائقین ٹکٹ خریدنے کےلیے صبح چھ بجے سے موجود ہیں اوراس رپورٹ کے شائع ہونے تک طويل لائن ميں لگے افراد اپنی باری کے انتظار میں تھے۔
پی ایس ایل،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی،انگرام کے شاندار سنچری
پي ايس ايل سيزن فور کے 8 ميچز پاکستان ميں شيڈول ہیں جس میں سے لاہور میں 3 اور کراچي ميں فائنل سميت 5 ميچز کھيلے جائيں گے۔
قذافي اسٹيڈيم ميں 9 اور 10 مارچ کو گروپ ميچز ہوں گے جبکہ بارہ مارچ کو پہلا ايليمينٹر کھيلا جائے گا۔
cricket fans
تبولا
Tabool ads will show in this div