لاہور: قصاب کی دکان پر فائرنگ سے 3 افراد قتل

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Jahangheer-Triple-Murder-Aslive-Lhr-25-02.mp4"][/video]

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نامعلوم افراد نے قصاب کی دکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ باغبان پورہ کی حدود میں داروغہ والا میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نےاچانک قصاب کی دکان پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے قتل ہونے والوں میں دو بھائی بھی ہیں جن کی شناخت 35 سالہ غنی اور زین کے نام سے ہوئی جبکہ انکے ملازم کی شناخت معراج دین کے نام سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی : نارتھ ناظم آباد فائرنگ، پی ایس پی رہنماء قتل

 پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی بٹ گروپ سے دشمنی تھی جو کہ طویل عرصے سے چل رہی ہے، بٹ گروپ کا تعلق مرید کے سے ہے۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کی جا چکی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف قتل کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی سماء کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک حملہ آور کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور دوسرے کے ہاتھ میں پستول واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: بہن اور بھانجی کو قتل کرنے والا خود بھی مارا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Lahore Firing

Tabool ads will show in this div