آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے دی

Feb 24, 2019
Australian cricketers Pat Cummins and Jhye Richardson celebrate after wining the first Twenty20 international cricket match between India and Australia at the Dr.Y.S. Rajasekhara Reddy ACA–VDCA Cricket Stadium in Visakhapatnam on February 24, 2019. (Photo by and Dibyangshu SARKAR / AFP) / GETTYOUT / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT
Australian cricketers Pat Cummins and Jhye Richardson celebrate after wining the first Twenty20 international cricket match between India and Australia at the Dr.Y.S. Rajasekhara Reddy ACA–VDCA Cricket Stadium in Visakhapatnam on February 24, 2019. (Photo by and Dibyangshu SARKAR / AFP) / GETTYOUT / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT
[caption id="attachment_1462647" align="alignnone" width="680"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، آسٹریلوی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، اومیش یادیو آخری اوور میں 14 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی

روہت شرما اور لوکیش راہول ٹیم کو 14 رنز کا آغاز فراہم کر سکے، شرما 5 رنز بنا کر بہرنڈورف کا شکار بنے، اس موقع پر راہول نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کا اسکور 69 رنز تک پہنچا دیا، یہاں پر ایڈم زمپا نے کوہلی کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 24 رنز بنائے، ریشبھ پانٹ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  92 کے اسکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری جب راہول ففٹی مکمل کرنے کے بعد کولٹرنیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

دنیش کارتھک اور کرونل پانڈیا 1، 1 اومیش یاداو 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی، دھونی 29 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، نیتھن کولٹرنیل نے 3 بہرنڈورف، زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ لی۔

 جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا، آسٹریلوی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 5 کے اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، مارکس اسٹوئنس 1 اور کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس موقع پر ڈی آرسی شارٹ اور میکسویل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 84 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، یہاں پر چھاہل نے میکسویل کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، انہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، 101 کے اسکور پر کینگروز کی چوتھی وکٹ گری جب ڈی آرسی شارٹ 37 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 19ویں اوور میں بمرا نے اپنے اوور میں ٹرنر اور پیٹر ہینڈزکامب کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کو دباﺅ میں ڈال دیا، ٹرنر صفر اور ہینڈزکامب 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

آخری اوور میں آسٹریلیا کو فتح کیلئے 14 رنز درکار تھے، پیٹ کمنز اور جیئے رچرڈسن نے 7، 7 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، بمرا نے 3، چھاہل اور کرونل پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Jhye Richardson

Dr.Y.S. Rajasekhara Reddy ACA–VDCA Cricket Stadium

Tabool ads will show in this div