نوشہرہ،گیس خارج ہونے سے دھماکا،11 افراد جھلس کر زخمی

نوشہرہ کے علاقے شیدو میں گیس لیکج کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گیس لیکج کا دھماکا رات گئے چولہے کی گیس کھلی رہ جانے کے باعث ہوا۔ گھر کی خواتین نے صبح ناشتے کیلئے جیسے ہی چولہے میں آگ جلائی تو باورچی خانے میں موجود گیس نے آگ کو پکڑ لیا، جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

 

ریسکیو ٹیموں کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں ایک مرد، چار خواتین اور چھ بچے شامل ہیں، جب کہ بچوں کی عمریں تین سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہوں معمولی زخمی آئے ہیں۔

GAS LEAKAGE

NOWSHERA

Tabool ads will show in this div