کراچی کے شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش، چوکیدار جاں بحق

کراچي کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چوکيدارجاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہوگيا۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے ڈاکوؤں نے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں گھسنے کی کوش کی، چھ سے سات ملزمان باتھ روم کی چھت توڑ کر مال میں گھسے، تاہم ڈیوٹی پر مامور چوکیداروں نے انہیں دیکھ لیا۔

ڈاکوؤں کو دیکھ کر مال میں موجود چوکیدار کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس پر ملزمان نے ایک چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جب کہ دوسرے چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جاں بحق چوکيدار کي شناخت نور زاہد کے نام سے کي گئي ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کردیا، جب کہ انتظامیہ اور دیگر چوکیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

shopping mall

KARACHI CRIME

dacoits

Guard killed

Tabool ads will show in this div