اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے ہرادیا

Photo PSL

پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹ سے شکست دیدی، 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، لیوک رونکی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے 144 رنز ہدف کا تعاقب اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے ہی اوور میں کیمرون ڈیلپورٹ کا نقصان اٹھایا پڑا تاہم دوسری جانب سے لیوک رونکی نے اپنا روایتی  جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔

مزید جانیے : پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف

لیوک رونکی نے 35 گیندوں8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیت پٹیل نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور 30 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویڈیو : پی ایس ایل 4 کا فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟، جہانگیر ترین کی پیشگوئی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، صاحبزادہ فرحان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت اور کیمرون ڈیلپورٹ صرف پر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 4 میں کھیلے گئے اب تک کے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے تمام 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایک ایک میچ جیت سکے، دونوں ٹیمیں 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشنز پر ہیں۔

lahore qalandars

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

Shadab Khan

PSL 4

PSL4

PSL2019

Tabool ads will show in this div