سری لنکا کی تاریخی فتح، جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر شکست دیدی

Feb 23, 2019

سری لنکا نے تاريخ رقم کردی، جنوبی افريقا ميں ٹيسٹ سيريز جيتنے والی پہلی ايشين ٹيم بن گئی۔

پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف ملا، سری لنکن بیٹنگ لائن نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا، مینڈس نے 85 اور فرنینڈو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے میچ جیت کر سیریر 2 صفر سے اپنے نام کرلی، آئی لینڈرز جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ہرانے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئے ہیں۔

کوشل مینڈس کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 222 جبکہ دوسری اننگز میں 128 رنز بنائے تھے، سری لنکا پہلی اننگز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Tabool ads will show in this div