کراچی: فائرنگ سے جاں بحق نمرہ کا علاج نزدیکی اسپتال میں کیوں نہ ہوسکا؟

 

نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب جمعہ کی رات فائرنگ کے دوران جاں بحق طالبہ نمرہ کا عباسي شہيد اسپتال ميں علاج نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ڈی ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر انور سہیل نے بتایا کہ جس وقت عباسي شہيد اسپتال ميں نمرہ کوشدید زخمی حالت میں لایا گیا،اس وقت وہاں نہ ڈاکٹرز تھے نہ ہي مستند عملہ تھا۔ ڈی ایم ایس کے مطابق نمرہ  کی حالت بہت خراب تھی،اس وقت اسپتال میں صرف ایک نیورو سرجن تھا لیکن ٹیم نہیں تھی۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق لڑکی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

ڈاکٹر انور سہيل نے مزید بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں نيورو سرجری کا آئي سی یو بھي نہیں ہے۔ اس واقعہ کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

KARACHI KILLING

KARACHI CRIME

NIMRA

Tabool ads will show in this div