بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنگ کا خطرہ بڑھاديا ہے،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو وہاں نہ چڑیا چہکے گی ، نہ گھاس اُگے گی۔

لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودي نے جنگ کا خطرہ بڑھاديا ہے،جب تک ايک بھي کشميري زندہ ہے جدوجہد جاري رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ آج نہ واجپائي ہے نہ مشرف، اب يہاں پڑھي لکھی قيادت ہے، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت میں  نہ چڑياچہکے گي، نہ گھاس اُگے گی۔

سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ چاليس سال قبضہ گروپ رہا ہے،سابق صدر آصف زرداري چاہتے ہيں کہ ان کا کيس کراچي ميں سنا جائے، نوازشریف  چاہتے ہيں کہ اِن کا کيس لاہورميں لگے،کوئي تو وجہ ہوگي جو يہ ايسا چاہتے ہيں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شريف اقتدار سے اترتے ہي بيمارہوجاتے ہيں،انہيں اسپتال نہيں کھلي فضا چاہيے۔ شیخ رشید نے پیش کش کی کہ ميں کہتا ہوں کہ انہيں لال حويلي بھيج ديں۔

اپنے محکمے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائز کردیا گیا، مزید 2 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،پشاور تا کراچی ٹرین چلانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div