بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست نہيں دے سکتا، بھارتی دانشور

تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا کہتے ہیں کہ پاکستان کےخلاف بھارت نے صلاحيت بہتر نہيں بنائی اس لیے بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست نہيں دے سکتا۔

انڈین ایکسپریس ميں بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اپنے مضمون ميں لکھا کہ پاکستان پر کوئی عالمی، سیاسی اور سفارتی دباو نہیں جب کہ سرجیکل اسٹرائیک جیسا عمل صورتحال نہيں بدل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مقبوضہ کشمير ميں دھماکا، 40 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

بھارتی دانشور نے لکھا کہ پلواما حملے کے بعد بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے اور حل ڈھونڈنے کے بجائے الزام تراشي کا چلن ہے۔

پرتاب بھانو مہتا نے لکھا کہ بھارت کامیاب خفیہ آپریشن اور جدید صلاحتیں حاصل نہیں کرسکا اس لیے بڑھکیں مارنے والی قیادت امن قائم نہيں کرسکتی۔ یہ بھی لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی اور نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستے تعینات، وادی چھاؤنی میں تبدیل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو بھارتی فوجیوں کے قافلے پر کار خود کش بم دھماکا ہوا جس میں 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پلواما حملہ کے بعد سے وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

surgical strike

Pulwama Attack

Pratap Bhanu Mehta

Indian scholar

Conventional warfare

Tabool ads will show in this div