پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی بھارت سنجیدہ کوششیں کرے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال انتہائی خراب ہے،امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم ہو، تاہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کافي بہتر ہوئے ہيں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفت گو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں، جب کہ پاکستاني حکام کے ساتھ جلد ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مارے گئے ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ یہ اموات رُکیں۔

 

ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت پیچیدہ صورت حال ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس صورت حال میں بہت مسائل ہیں، تاہم امریکا چاہتا ہے کہ کشیدگی ختم ہو، يہ سب اب بند ہوجانا چاہيے، خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت کشيدگي کا جلد خاتمہ چاہتے ہيں۔

Indian Soldiers

oval office

Pulwama Attack

Tabool ads will show in this div