پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے پولیس کی شہریوں کو ہدایات

موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر لاڑ، بستی ملوک اور لودھراں میں دھند کے باعث شہریوں کےلیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ 80 میٹر تک رہ گئی اس لیے گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج، خشک موسم کے باعث مشکلات

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری گاڑی مناسب رفتار پر چلائیں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں جبکہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

PUNJAB

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div