نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب مبینہ پوليس مقابلہ، ايک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار
نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب مبینہ پوليس مقابلے میں ايک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب مبینہ پوليس مقابلہ ہوا ہے جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ڈاکو اور خاتون عباسي اسپتال ميں زيرعلاج ہیں تاہم مبینہ مقابلے ميں زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ۔
مزید پڑھیے : نارتھ کراچی یوپی موڑ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان شاہراہ نور جہاں کی حدود میں لوٹ مارکررہے تھے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقہ یوپی موڑ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔
NEW KARACHI
تبولا
Tabool ads will show in this div