زہریلا کھانا کھانے سے پانچ بچوں کی اموات پر جام کمال کا اظہار افسوس

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے پانچ بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کےغم میں برابر کی شریک ہیں۔

جام کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ بچوں کی اموات کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کےغم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او لسبیلہ کو متاثرہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امید ہے کراچی پولیس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لے گی۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کراچی پولیس نے تحقیقات کا دائرہ خضدار تک پھیلا دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی سے ہے۔

ان کے والد فیصل اخوںزادہ نے بتایا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزشتہ روز کراچی گئے تھے۔ سفر کے دوران انہوں نے خضدار اور حب میں واقع ہوٹلوں سے کھانا کھایا اور جوس پیا جبکہ کراچی پہنچنے کے بعد جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں بھی باہر سے کھانا منگوا کر کھایا تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں کا پوسٹم مارٹم مکمل ہونے کے بعد انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا جائے گا۔

Jam Kamal Khan

karachi food poison

Tabool ads will show in this div