جوڈیشل مجسٹریٹ پرتشدد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آ گئی، وکیل کی رکنیت معطل
لاہور کي کينٹ کچہري ميں جوڈيشل مجسٹريٹ کے ساتھ ہاتھا پائي کي ويڈيو سامنے آگئي ۔ واقعہ کے خلاف ماتحت عدالتوں ميں دوسرے روز بھی ججز کی ہڑتال جاری ہے۔ لاہور بار نے متعلقہ وکیل کی رکنیت معطل کردی۔
گزشتہ روزمیاں ذیشان نامی وکیل نے کچہری کے احاطے میں جوڈيشل مجسٹريٹ حامدالرحمان کوزدوکوب کيا تھا۔
نمائندہ سماء کے مطابق دفعہ 406 کے تحت درج لین دین کے تنازع سے متعلق درج کیس کی سماعت کے بعد وکیل نے مخالفین کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ پر دباؤ ڈالا اور انکار پر طیش میں آ کر ہاتھا پائی شروع کردی۔
واقعے کے خلاف ماتحت عدالتوں کے ججز آج دوسرے روز بھی ہڑتال پرہیں جبکہ لاہور بار کی جانب سے وکیل میاں ذیشان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
واقعہ کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے اسٹینو گرافر کی مدعیت میں انسداد دہشت گردي کي دفعات کے تحت تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کرلیا گیا۔