کراچی میں پہلی مرتبہ ہنٹر بیف پراٹھا

شہر قائد میں چائے کے بے شمار ہوٹل تو زمانے سے ہیں لیکن آج کل ڈھابہ کی طرز پر چائے کے ہوٹل اور جدید و حسین کیفے بنائے...

شہر قائد میں چائے کے بے شمار ہوٹل تو زمانے سے ہیں لیکن آج کل ڈھابہ کی طرز پر چائے کے ہوٹل اور جدید و حسین کیفے بنائے جارہے ہیں جہاں شہری صاف ستھرے، پرسکون اور دلکش ماحول میں چائے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے پراٹھوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کراچی کی مرکزی شاہراہوں میں سے ایک شاہراہ فیصل پر کچھ عرصہ قبل بننے والے کیفے (ڈھابہ) ’’دی لاسٹ ایگزٹ‘‘ ایک ایسا ڈھابہ ہے جہاں مختلف اقسام کی چائے اور قسم قسم کے پراٹھے دستیاب ہیں، ڈھابے میں ایک وقت میں تقریباً 40 سے 50 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

ہنٹر بیف برگر کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن ہنٹر بیف پراٹھا آپ کیلئے نیا ہوگا، اس ڈھابے پر ملنے والے پراٹھوں میں سب سے منفرد ہنٹر بیف پراٹھا اور توا پیزا پراٹھا ہے جو اس شہر کے کسی اور ہوٹل یا ڈھابے پر دستیاب نہیں، اس کے علاوہ یہاں پراٹھوں میں کافی نئی نئی قسمیں بھی مل جاتی ہیں جیسے نیوٹیلا پراٹھا، پیزا پراٹھا وغیرہ وغیرہ۔

ڈھابے کے مالک مبین الحق کا سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے شاہراہ فیصل کا دورہ کیا تو ہمیں چائے پینے کی کوئی بہتر جگہ نہیں ملی، جس کے بعد ہم نے اس شاہراہ پر ڈھابہ طرز کا ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہم نے مختلف اقسام کی چائے کے ساتھ ایک منفرد قسم کا ہنٹر بیف پراٹھا اور توا پیزا پراٹھا متعارف کراوایا جو بہت مقبول ہوا۔

ہنٹر بیف پراٹھے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پراٹھے پر اوپر نیچے پنیر کی فلنگ کی جاتی ہے پھر ہنٹر بیف کو فرائی کرکے اس پر لگایا جاتا ہے اور ہرے مصالحے سے اس کی ٹاپنگ کی جاتی ہے جو کھانے میں انتہائی لذیز ہوتا ہے۔

شہر میں مقبول ہوتے جدید طرز کے ڈھابے ناصرف چائے کے دیگر ہوٹلوں سے مختلف ہیں بلکہ یہاں کا ماحول اور کھانے بھی منفرد اور ذائقے دار ہوتے ہیں، ان ڈھابوں میں کھانوں کے شوقین افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چائے کے ساتھ مختلف اقسام کے پراٹھوں کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔

 

Paratha

the last exit

hunter beef

chikhen

tawa pizza paratha

Tabool ads will show in this div