وفاقی وزیرِاطلاعات نے ہفتہ وار چھٹی کی تبدیلی کے حوالے سے واضح کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کردیا ہے کہ اتوار کے بجائے جمعہ کی چھٹی نہیں ہوگی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے یہ اطلاعات تھیں کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی اتوار سے جمعہ کو کرنے پر غور ہورہا ہے اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ تاہم اب افواہ نے دم توڑ دیا ہے۔

friday

SUNDAY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div