آغا سراج کی گرفتاری: بلاول بھٹو کا وزیراعظم کیخلاف شدید ردعمل

Feb 21, 2019

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بلاول نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے لکھا کہ ’’ہم بےنامی وزیراعظم کو بےوردی آمریت قائم نہیں کرنے دیں گے‘‘۔

 

بلاول نے آغا سراج درانی کی گرفتاری ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے سندھ حکومت ختم کرنے کی غیرجمہوری کوشش کہا۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے ناکام ہونے والے دوبارہ بھی ناکام ہوں گے، آزاد اداروں کو سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔

سندھ میں آمدن سے زیادہ اثاثے ،غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں تعمیر کے دوران گھپلوں کے الزام میں نیب کراچی نے گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جہاں آغا سراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا گیا۔

bilawal bhutto zardari

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div