ٹاپ 5 ٹیکس دہندگان میں شامل شاہد خاقان عباسی ، عمران خان کی دعوت میں نہ آئے

Feb 20, 2019

شاہد خاقان عباسی کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پاکستانیوں میں پانچواں نمبر لیکن وزیراعظم عمران خان نے ایوارڈ دینے کیلئے بلایا تو سابق وزیراعظم نہ گئے۔

ملکی خزانے میں ٹیکس کی بڑی رقم جمع کرانے والوں میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں وزیراعظم عمران خان کی ٹاپ ٹیکس دہندگان کو شاباش ایوارڈ دینے کیلئے کھانے پر بلالیا لیکن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک نہ ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور کابینہ خود ٹیکس ادا نہیں کرتے ان سے جا کر میں کیا وصول کروں؟ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو ٹیکس دینا چاہیے تو اپنی ذات سے شروع کریں اور اپنی کابینہ سے شروع کریں

لیگی رہنما نے ایف بی آر کی جانب سے لسٹ کے اجرا پر بھی سوال اٹھا دیا کہا کہ یہ ایف بی آر نے ایک غیر قانونی حرکت کی ہے،جو ٹیکس پیئر ہیں ان کی لسٹ بنانا ان کی تشہیر کرنا، اس کو پبلک میں نہیں لایا جاتا، جو پارلیمنٹ کے ٹیکس پیئر ہیں ان کی لسٹ پارلیمنٹ جاری کرتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ آج سے نہیں پچھلے بتیس سال سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، عمران خان بھی یہ قومی ذمہ داری ادا کرکے عوام میں ٹیکس ادائیگی کا شعور پیدا کریں۔

 

IMRAN KHAN

TAX

Tabool ads will show in this div