دفتر خارجہ کا بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کے قتل پر تشویش کا اظہار

[caption id="attachment_1457202" align="aligncenter" width="680"] تصویر: نکھل شرما[/caption]

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کے بے رحمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارت پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارتی حکام کے سامنے معاملہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت پاکستانی سیاحوں کی فول پروف سیکیورٹی بھی یقینی بنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جے پور سینٹرل جیل میں پاکستانی شہری شاکر اللہ کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاکر اللہ پر پلوامہ حملے کی آڑ میں بھارتی قیدیوں کے ایک گروپ نے تشدد کیا۔

دوسری جانب پولیس نے قتل کی مضحکہ خیز وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے مابین ٹی وی کی آواز اونچی ہونے پر جھگڑا ہوا تھا۔

Pulwama Attack

Tabool ads will show in this div