رانگ نمبر 2 کامیڈی، محبت اور جذبات سے بھرپور فلم ہے، نیلم منیر

Feb 20, 2019

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کامیڈی، محبت اور جذبات سے بھرپور ہے۔

اے پی پی کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں 2015ء میں بنائی گئی کامیاب فلم ’’رانگ نمبر ‘‘ کے سیکوئل ’’رانگ نمبر 2‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں شائقین مجھے ایک منفرد روپ میں دیکھیں گے جو کامیڈی، محبت اور جذبات سے بھرپور فلم ہے اور میں اس فلم کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ہدایت کار یاسر نواز کے ساتھ کام کرنا بہت مختلف ہے اور جب ہم سکرپٹ پر بات کرتے ہیں تو اکثر ہمارے رائے ایک جیسی ہوتی ہے لہذا یہ ایسے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا بہت اہمت رکھتا ہے جو آپ کو سمجھے اور آپ کے اندر بہترین صلاحیتوں کو ابھارے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک کامیاب فلم کے سیکوئل کا حصہ بننے پر کسی دباؤ میں نہیں ہوں کیونکہ بطور اداکار میرا کام اداکاری کرنا ہے اور میں حقیقتاً باکس آفس نمبرز کا مطلب نہیں سمجھتی کیونکہ میں صرف وہی فلم کرتی ہوں جس کا سکرپٹ اور کردار مجھے اپنی طرف متوجہ کرے۔

فلم میں اداکار سمی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، دانش نواز، محمود اسلم، نیئر اعجاز اور جاوید شیخ شامل ہیں۔

 

wrong number 2

neelum munir

Sami khan

Tabool ads will show in this div