ٹيکس دہندگان کا پيسہ شاہ خرچيوں پراستعمال نہيں ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتی امور ٹیکس دینے والوں کے پیسوں سے چلتے ہیں اور ٹيکس کا پيسہ شاہ خرچيوں پراستعمال نہيں ہوگا بلکہ قوم کی فلاح پر خرچ کریں گے۔

اسلام آباد میں ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ امر بھی یقینی بنائیں گے کہ ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوجائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج سرمایہ کار کو پاکستان ميں تبديلی نظرآرہی ہے۔

اسد عمر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو ملک وقوم کے مفاد میں ہرعمل پر جمہوریت خطرے میں ںظرآتی ہے۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ڈاکو نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔

Politics

ASAD UMAR

finance minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div