احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان

وزیراعظم نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں بتادیا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان بولے کہ ملک معاشی بحران سے کامیابی کے ساتھ نکل رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی کیساتھ اتحادی وزراء بھی شریک ہوئے، اجلاس میں سعودی ولی عہد کے دورے اور معیشت کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کو مکمل کامیاب قرار دے دیا، بولے حکومت عام آدمی کے معیار زندگی میں انقلاب لانے کی کوششوں میں مصروف ہے، پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں صحافی نے وزیراعظم سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق سوال کردیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے پکڑے جانے پر نیلسن منڈیلا بن جاتے ہیں اور انہیں جمہوریت یاد آنے لگتی ہے، حقیقت میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ احتساب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

PM

IMRAN KHAN

ACCOUNTABILITY

Saudi Arab

Tabool ads will show in this div